افریقا کیخلاف 50 وکٹیں! شاہین نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا

جنوبی افریقا کے خلاف سیریز سے قبل شاہین شاہ آفریدی نے 25 اننگز میں 45 وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے بین الاقوامی کرکٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف وسیم اکرم کا 48 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔
شاہین آفریدی نے یہ سنگ میل 27 اننگز میں حاصل کیا، انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف 50 وکٹیں حاصل کرکے وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا۔جنوبی افریقا کے خلاف سیریز سے قبل شاہین شاہ آفریدی نے 25 اننگز میں 45 وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں، فاسٹ باؤلر نے پہلے میچ میں ایک وکٹ حاصل کی جبکہ دوسرے ایک روزہ میچ میں انہوں نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا.یاد رہے کہ وسیم اکرم نے جنوبی افریقا کے خلاف 31 اننگز کھیل کر 48 وکٹیں حاصل کی تھیں، وسیم اکرم تیسرے نمبر پر تھے، اب ان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی نے لے لی ہے۔سابق مایہ ناز فاسٹ باؤلر وقار یونس 43 اننگز میں 82 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ سعید اجمل 36 اننگز میں 65 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں