ساف فٹبال چیمپئین شپ، پاکستانی ٹیم آج کویت کے مدمقابل آئے گی

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دوپہر 3 بجے شروع ہوگا (فوٹو: بشکریہ پی ایف ایف)

بنگلور:ساف فٹبال چیمپئین شپ میں پاکستانی ٹیم آج کویت کے مدمقابل آئے گی۔

بنگلور کے سری کانتیراوا اسٹیڈیم میں گرین شرٹس آج کویت دوپہر 3 بجے میدان میں اُترے گی، دونوں ٹیموں کو اپنے افتتاحی میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
کویت کو نیپال نے 0-3 جبکہ روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 0-4 سے شکست دی تھی۔
دوسرے میچ میں آج نیپال کا مقابلہ میزبان بھارت سے ہوگا، دونوں ٹیمیں شام 7 بجے ایک دوسرے کے خلاف ٹکرائیں گی۔

گروپ اے میں بھارتی ٹیم پہلے، کویت دوسرے، نیپال تیسرے جبکہ قومی ٹیم کا چوتھا نمبر ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں