اسرائیل نے 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا

رہا ہونے والوں میں 30 بچےاور 32 عمر قید کی سزا پانےفلسطینی شامل ،اسرائیل سے رہائی پانے پر خوشی کا اظہار

تل ابیب: (جاگیرنیوز) حماس کی جانب سے 8 قیدیوں کی رہائی کے بعد اسرائیل نے بھی 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا، ریڈ کراس کی گاڑیاں فلسطینی قیدی مغربی کنارے کے علاقے پہنچ گئیں۔رہا ہونے والوں میں 30 بچےاور 32 عمر قید کی سزا پانےفلسطینی شامل ہیں جنہوں نے اسرائیل سے رہائی پانے پر خوشی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل حماس نے 5 تھائی اور 3 اسرائیلی یرغمالیوں کورہا کیا تھا، غزہ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ 42 روز پر محیط ہے، پہلے مرحلے میں 33 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی طے ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں