اردن کا فلسطینیوں کو ان کی سرزمین پر برقرار رکھنے کے اٹل مؤقف کا اعادہ

فلسطینیوں کو ان کی سرزمین پر رکھنے اور ان کے جائز حقوق کی ضرورت پر اپنے مضبوط موقف پر زور دیا

عمان: (ویب ڈیسک) اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین پر برقرار رکھنے کی ضرورت پر اپنے مضبوط مؤقف کا اعادہ کیا ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اردن کی شاہی عدالت کے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شاہ عبداللہ نے گزشتہ روز برسلز میں یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین، یورپی پارلیمنٹ کی صدر روبرٹا میزولا اور یورپی یونین کے صدر انتونیو کوسٹا سے الگ الگ ملاقاتوں میں دو ریاستی حل کے مطابق فلسطینیوں کو ان کی سرزمین پر رکھنے اور ان کے جائز حقوق کی ضرورت پر اپنے مضبوط موقف پر زور دیا۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی سے اردن اور مصر منتقل کرنے کے منصوبے بارے تجویز پیش کی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں