قذافی سٹیڈیم لاہور میں عمران خان انکلوژر کا بورڈ دوبارہ نصب

قذافی سٹیڈیم کے تمام انکلوژرز کو سابق عظیم کرکٹرز کے نام سے منصوب کیا گیا ہے

لاہور: (ویب ڈیسک) قذافی سٹیڈیم لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان انکلوژر کا بورڈ دوبارہ نصب کر دیا گیا۔
چند روز سے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ قذافی سٹیڈیم کی دوبارہ تعمیر کے دوران عمران خان کے نام کا بورڈ ہٹا دیا گیا ہے تاہم یہ تمام قیاس آرائیاں اس وقت دم توڑ گئیں جب سٹیڈیم میں عمران خان انکلوژر کا بورڈ دوبارہ نصب ہوا۔واضح رہے کہ قذافی سٹیڈیم کے تمام انکلوژرز کو سابق عظیم کرکٹرز کے نام سے منصوب کیا گیا ہے۔دوسری جانب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں عروج پر ہیں اس سلسلے میں قذافی سٹیڈیم کے داخلی راستے پر دیوہیکل مجسمہ نصب کر دیا گیا ہے۔27 سے 28 فٹ بلند مجسمہ 18 دن میں مکمل کیا گیا ہے، مجسمے کو رنر مین کا نام دیا گیا ہے، مجسمے میں کھلاڑی کو دوڑتے ہوئے انداز میں دکھایا گیا ہے، لوہے سے تیار کردہ مجسمے کا وزن دو ٹن ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں