چیمپئنز ٹرافی: بھارت کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 250 رنز کاہدف

ہمارے لیے نتائج زیادہ اہمیت رکھتے ہیں، ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، سپنرز نےگزشتہ میچز میں بھی اہم کردارادا کیا، ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے،بھارتی کپتان

دبئی: (جاگیرنیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بارہویں گروپ میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 250 رنز کا ہدف دے دیا۔
بھارت کا پہلا نقصان 15 رنز کے مجموعے ہر شبمن گل کی صورت میں ہوا، شبمن 7 گیندوں پر 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان روہت شرما بھی ٹیم کے 22 رنز کے مجموعی اور 15 انفرادی سکور پر چلتے بنے۔نئے آنیوالے بلے باز ویرات کوہلی بھی پچ پر چند لمحوں کے ہی مہمان ثابت ہوئے اور صرف 11 رنز بنا کر کیچ تھما بیٹھے۔دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کررہے ہیں جبکہ بلیک کیپس کی کمان مچل سینٹنر کے ہاتھوں میں ہے۔قبل ازیں ٹاس کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیوی کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ آج کے میچ کیلئے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، کانووے کی جگہ ڈیرل مچل کو ٹیم میں شامل کیا ہے، بھارت کو کم سے کم سکور تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔

روہت شرما نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے لیے نتائج زیادہ اہمیت رکھتے ہیں، ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، سپنرز نےگزشتہ میچز میں بھی اہم کردارادا کیا، ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے-
بھارت کا سکواڈ:
کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، اکسر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، محمد شامی، کلدیپ یادیو اور ورون چکرورتی-
نیوزی لینڈ کا سکواڈ:
کپتان مچل سینٹنر، راچن رویندرا، ول ینگ، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری، کائل جیمیسن اور ول اوورکے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں