سپریم کورٹ آف پاکستان میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف
سپریم کورٹ آف پاکستان میں ای فائلنگ سے عدالتی نظام میں مزید شفافیت آئے گی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف کروا دیا گیا، مقدمات اور درخواستیں اب آن لائن بھی جمع کروائی جا سکیں گی۔
عدالت عظمیٰ سے جاری اعلامیے کے مطابق 17 مارچ 2025 سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ڈیجیٹل فائلنگ کا آغاز ہوگا۔آن لائن دائر مقدمات کی فوری سماعت اور 15 دن میں شنوائی ہو گی، سپریم کورٹ آف پاکستان میں ای فائلنگ سے عدالتی نظام میں مزید شفافیت آئے گی۔واضح رہے کہ ملک کے مختلف محکموں میں ای فائلنگ کا نظام رفتہ رفتہ متعارف کرویا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments




