ون ڈے فارمیٹ میں گیندوں سے متعلق قانون میں تبدیلی پر غور شروع

تجویز کے مطابق فیلڈنگ سائیڈ کے پاس اختیار ہو گا کہ وہ 34 ویں اوور کے بعد دونوں میں کس گیند کا انتخاب کریں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایک روزہ فارمیٹ میں ایک اننگز میں دو مختلف اینڈز سے دو مختلف گیندوں کے استعمال کے قانون میں تبدیلی کے متعلق سوچنا شروع کر دیا۔
ہرارے میں ہونے والی آئی سی سی کی میٹنگ میں ایک تجویز پیش کی گئی جس کے مطابق اننگز کے 35 ویں اوور کے بعد سے ایک گیند استعمال کی جائے گی۔یہ تجویز سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کی سربراہی میں کام کرنے والی آئی سی سی مینز کرکٹ کمیٹی نے بورڈ کے سربراہان کو پیش کی۔تجویز کے مطابق ہر اننگز شروع تو دو گیندوں کے ساتھ ہی ہو گی لیکن فیلڈنگ سائیڈ کے پاس یہ اختیار ہو گا کہ وہ 34 ویں اوور کے بعد باقی اوورز کے لیے دونوں میں کس گیند کا انتخاب کریں، جو گیند نہیں چنی جائے گی اس کو فاضل گیند کے طور پر رکھا جائے گا۔کرکٹ کمیٹی نے گیند کی تبدیلی کے لیے 25 اوور بعد کا خیال پیش کیا تھا جس کو کمیٹی ممبران کی جانب سے ہی پذیرائی نہیں مل سکی۔کرکٹ بورڈز اس ماہ کے آخر تک اس متعلق اپنی رائے پیش کریں گے اور اس قانون پر اتفاق ہونے کی صورت میں جولائی میں ہونے والی آئی سی سی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں اس کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں