ایشیاء کپ2023 ء کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان

اسکواڈ میں تلاک ورما بھی شامل، جو ابتک کوئی ون ڈے میچ نہیں کھیلے ہیں،-فوٹو : بھارتی کرکٹ بورڈ

فاسٹ بولرز جسپریت بمراہ اور پراسید کرشنا کی بھی ٹیم میں واپسی،محمد شامی، محمد سراج، آل راؤنڈر ہردیک پانڈیا اور شاردل ٹھاکر کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ممبئی: ایشیاء کپ2023 ء کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا جس میں کے ایل راہول اور جسپریت بمرہ کی واپسی ہوئی ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سلیکٹرز کے چیئرمین اجیت اگارکر نے اسکواڈ کا اعلان کیا۔ اسکواڈ میں تلاک ورما کو بھی شامل کیا گیا ہے جو اب تک کوئی ون ڈے میچ نہیں کھیلے ہیں۔
فاسٹ بولرز جسپریت بمراہ اور پراسید کرشنا کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ محمد شامی، محمد سراج، آل راؤنڈر ہردیک پانڈیا اور شاردل ٹھاکر کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
بھارتی ٹیم میں کپتان روہت شرما، شبمان گل، وکٹ کیپر اشان کشان، ویرات کوہلی، شرائس ایئر، کے ایل راہول، تلاک ورما، سوریا کمار یادیو، ہاردیک پانڈیا، رویندرا جادیجا، اکثر پٹیل، کلدیپ یادیو، شاردل ٹھاکر، جسپریت بمراہ، محمد شامی، محمد سراج، پراسید کرشنا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں