امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، زیلنسکی کا مؤقف واضح ” جہاں کھڑے تھے، وہیں کھڑے ہیں “

زیلنسکی نے ملاقات کے بعد کہا کہ ”امریکی صدر سے ملاقات کے بعد پیغام واضح ہے، ہم اپنی پوزیشن پر قائم ہیں اور پسپائی کا کوئی سوال ہی نہیں“

کیف:(جاگیرنیوز) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا مقصد پورے دونیسک اور لوہانسک پر قبضہ کر کے جنگ میں اپنی فتح ظاہر کرنا ہے۔
زیلنسکی نے ملاقات کے بعد اپنے بیان میں کہا ”امریکی صدر سے ملاقات کے بعد پیغام واضح ہے، ہم اپنی پوزیشن پر قائم ہیں اور پسپائی کا کوئی سوال نہیں“انہوں نے کہا کہ اگر دعوت دی گئی تو وہ بوداپیسٹ میں سہ فریقی یا کسی سفارتی ملاقات کے لیے جانے کو تیار ہیں، تاہم ان کے مطابق بوداپیسٹ پیوٹن سے ملاقات کے لیے جگہ نہیں۔زیلنسکی نے ملاقات کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ ”امریکی صدر سے ملاقات کے بعد پیغام واضح ہے، ہم اپنی پوزیشن پر قائم ہیں اور پسپائی کا کوئی سوال نہیں ہے.“یوکرینی صدر نے بتایا کہ اس ہفتے ان کی یورپی رہنماؤں سے ملاقاتیں طے ہیں اور انہیں مکمل حمایت حاصل ہے۔ زیلنسکی نے مزید کہا کہ امریکی دورے کے بعد یوکرین میں متعدد فنڈز اور ترقیاتی پروگرامز کا آغاز ہوگا۔انہوں نے اس امکان کا بھی اظہار کیا کہ اگر واشنگٹن میزائل فراہم کرے تو یوکرین بدلے میں امریکا کو ڈرون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔زیلنسکی نے ٹوماہاک میزائلوں کے بارے میں کہا کہ صدر ٹرمپ روس کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں