اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلہ
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا،زلزلہ پیما مرکز
اسلام آباد(جاگیر نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں 5.3 شدت کازلزلہ .
تفصیلات کے مطابق سماہنی آزاد کشمیر اور بھمبر کے علاوہ مری میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔جبکہ خیبرپختونخوا میں دیربالا، دیر شہر، پشاور ،باجوڑ اور گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔
Load/Hide Comments




