حضرت علی احمد گیلانی سرکار کے عرس کی دو روزہ تقریبات مکمل

اختتامی دعا ڈاکٹر سید جنید کمال گیلانی نے کرائی،عرس میں ملک بھر سے مریدین وعقیدت مندوں نے بھر پور شرکت کی


ڈیرہ غازیخان (جاگیر نیوز) حضرت علی احمد گیلانی سرکار کا عرس مبارک اختتام پذیر ہوگیا اختتامی دعا ڈاکٹر سید جنید کمال گیلانی نے کرائی.

تفصلات کے مطابق حضرت سید علی احمد گیلانی کا 63 واں سالانہ عرس مبارک اختتام پذیر ہوگیا دو روزہ تقریبات میں دودھ کی سبیل ، چادر پوشی ، محفل نعت ، بیان شامل ، انجمن خاک پائے مصطفی کی جانب سے گل پاشی اور چادر پوشی کی گئی جس میں سید شیراز احمد شاہ، ملک عمر قلندری ، سلیم چوہان ، ناظم بھائی ، شبیر چوہان ، چوہدری سہیل ودیگر نے شرکت کی. اسی طرح پاکستان سنی تحریک کی جانب سے محمد طفیل صدیقی کی قیادت میں چادر پوشی کی گئی عرس تقریبات میں وسیع لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں