کنٹرولر امتحانات کے امتحانی مراکز کے دورے، ایک امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے
امتحانی مرکز اسلامیہ ہائی سکول نمبر 4 راولپنڈی کا امیدوار میتھ کے پرچے میں پکڑا گیا، کیس ڈسپلن برانچ کو ارسال ، کنٹرولر کا امتحانی عمل شفاف بنانے کے عزم کا اظہار
راولپنڈی ( جاگیر نیوز) کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ راولپنڈی تنویر اصغر اعوان نے امتحان انٹرمیڈیٹ دوسرا سالانہ 2025ء کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق امتحانی مرکز گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نمبر 4 لیاقت علی روڈ راولپنڈی میں امیدوار وقار حسین رول نمبر 819304 میتھ کے پرچے میں نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔کنٹرولر امتحانات کی ہدایت پر امیدوار کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے کیس رجسٹر کر کے ڈسپلن برانچ، بورڈ آفس ارسال کر دیا گیا۔ تنویر اصغر اعوان نے اپنے دورے کے دوران گورنمنٹ گریجویٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن ایف بلاک کا بھی معائنہ کیا جہاں انہوں نے سی سی ٹی وی کیمروں اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات نے کہا کہ حکومتِ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ زیرو ٹالرنس پالیسی پر مکمل طور پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ”بوٹی مافیا کو ناکام بنانے کے لیے جارحانہ کارروائیاں جاری ہیں، اور کسی کو بھی امتحانی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔




