ورلڈ اکنامک 56واں سالانہ اجلاس:وزیرآ عظم شہباز شریف شرکت کریں گے
زیورخ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے محمد بلال، سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر مرغوب سلیم اور سفارتی عملے کے سینئر حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا
زیورخ:(جاگیرنیوز) ورلڈ اکنامک فورم کے 56ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے وزیرآعظم محمد شہباز شریف سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے۔
زیورخ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے محمد بلال، سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر مرغوب سلیم اور سفارتی عملے کے سینئر حکام نے وزیرآعظم کا استقبال کیا۔ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے نائب وزیرآعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیرآعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔وزیرآعظم محمد شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے 56ویں سالانہ اجلاس کے مختلف سیشنز میں شرکت کریں گے، جہاں عالمی معیشت، سرمایہ کاری، ترقی اور علاقائی تعاون سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔اجلاس کے موقع پر وزیرآعظم کی مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔وزیرآعظم پاکستان کی میزبانی اور ورلڈ اکنامک فورم کی شراکت داری سے منعقد ہونے والی بزنس راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے، جس میں عالمی سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں سے گفتگو کی جائے گی۔ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس سے خطاب میں وزیرآعظم پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے جاری اصلاحات، بہتر ہوتے ہوئے معاشی اشاریوں اور سرمایہ کاری کے فروغ پر روشنی ڈالیں گے۔ وزیراعظم پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے متعارف کروائے گئے ٹرپل او پروگرام (Order, Opportunity,
Optimization) پر بھی اظہار خیال کریں گے۔




