اکرم ساہی ایشین انڈور اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزیشنل ڈیلیگٹ نامزد

12 ویں ایشین انڈور اتھلیٹکس چیمپئن شپ 6 سے 8 فروری تک چین کے شہر تیانجن میں کھیلی جائے گی

اسلام آباد (رانا تنویر احمد) ایشیاء اتھلیٹکس فیڈریشن نے میجر جنرل محمد اکرم ساہی ریٹائرڈ کو 12 ویں ایشین انڈور اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزیشنل ڈیلیگٹ نامزد کر دیا ہے۔ 12 ویں ایشین انڈور اتھلیٹکس چیمپئن شپ 6 سے 8 فروری 2026ء تک چین کے شہر تیانجن میں کھیلی جائے گی جس میں ایشیاء اتھلیٹکس فیڈریشن کے ساتھ منسلک 45 ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ میجر جنرل محمد اکرم ساہی 12 ویں ایشین انڈور اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے تمام معاملات دیکھیں گے۔ واضع رہے کہ میجر جنرل محمد اکرم ساہی (ریٹائرڈ) ایشیاء اتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر اور سائوتھ ایشیاء اتھلیٹکس فیڈریشن کے چیئرمین بھی ہیں۔ پاکستان بھر سے اتھلیٹکس تنظیموں کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے میجر جنرل محمد اکرم ساہی کو 12 ویں ایشین انڈور اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں آرگنائزیشنل ڈیلیگٹ نامزد کرنے پر ایشیاء اتھلیٹکس فیڈریشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوشی کا بھی اظہار کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں