بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ ہنگامی دورے پر پاکستان پہنچ گئے
امین الاسلام ممکنہ طور پر پی سی بی اور آئی سی سی کی ہنگامی میٹنگ میں شرکت کریں گے
لاہور(جاگیر نیوز) بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ امین الاسلام آئی سی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق امین الاسلام ممکنہ طور پر پی سی بی اور آئی سی سی کی ہنگامی میٹنگ میں شرکت کریں گے.دونوں کرکٹ بورڈز کے سربراہ آئی سی سی کے اجلاس میں ورچوئل شرکت کریں گے. چیئرمین بی سی بی امین الاسلام پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی سے ملاقات بھی کریں گے، بی سی بی صدر امین الاسلام آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد شام کو ڈھاکا کے لیے واپس روانہ ہو جائیں گے۔جبکہ پی سی بی نے پی ایس ایل 11 کے میچز بھارت میں نہ دکھانے کا فیصلہ کیا ہے. ذرائع کا بتانا ہے کہ ممکنہ طور پر ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں دیگر بورڈ ممبرز بھی شریک ہوں گے۔
Load/Hide Comments




