ایران میں رجیم چینج:امریکا کی 18 انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مشترکہ رپورٹ نے بڑا دعویٰ کر دیا

یہ تجزیہ نیشنل انٹیلجنس کونسل کے سینئر ماہرین نے تیار کیا ہے،یہ رپورٹ ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حالیہ حملوں کے آغاز سے تقریباً ایک ہفتہ پہلے مکمل کی گئی تھی

اسلام آباد:(ویب ڈیسک )امریکی خفیہ اداروں کی ایک مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑے پیمانے پر فوجی حملوں کے باوجود ایران میں حکومت کی تبدیلی ممکن نہیں۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایک خفیہ انٹیلیجنس رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ وسیع فوجی کارروائی بھی ایران کی موجودہ سیاسی اور فوجی قیادت کو ہٹانے میں کامیاب نہیں ہو سکے گی۔رپورٹ کے مطابق یہ تجزیہ نیشنل انٹیلجنس کونسل کے سینئر ماہرین نے تیار کیا ہے، جو امریکا کی 18 انٹیلیجنس ایجنسیوں سے حاصل معلومات کی بنیاد پر خفیہ رپورٹس مرتب کرتے ہیں۔اخبار کے مطابق یہ رپورٹ ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حالیہ حملوں کے آغاز سے تقریباً ایک ہفتہ پہلے مکمل کی گئی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں