ویمنز ایشین فٹ بال کپ2026ء:جاپانی ٹیم فائنل میں بھی ناقابل شکست َآسٹریلیا کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا
سڈنی میں کھیلے گئے اس تاریخی فائنل میں ریکارڈ 74 ہزار سے زائد شائقین نے شرکت کی، فیصلہ کن گول جاپان کی مائیکا ہمانو نے 17ویں منٹ میں شاندار لانگ رینج شاٹ کے ذریعے کیا، جو سیدھا جال میں جا لگا
یہ جاپان کا تیسرا ایشین کپ ٹائٹل ہے، اس سے قبل وہ 2014ء اور 2018ء میں بھی چیمپئن رہ چکا ہے،ٹورنامنٹ میں جاپانی ٹیم ناقابل شکست رہی اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ میچز میں 29 گول اسکور کیے جبکہ صرف ایک گول اس کے خلاف ہوا
سڈنی:(جاگیرنیوز) جاپان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو شکست دے کر ویمنز ایشین فٹ بال کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، فائنل میں واحد گول نے میچ کا فیصلہ کر دیا۔
سڈنی میں کھیلے گئے اس تاریخی فائنل میں ریکارڈ 74 ہزار سے زائد شائقین نے شرکت کی۔ جاپان کی جانب سے فیصلہ کن گول مائیکا ہمانو نے 17ویں منٹ میں شاندار لانگ رینج شاٹ کے ذریعے کیا، جو سیدھا جال میں جا لگا۔یہ جاپان کا تیسرا ایشین کپ ٹائٹل ہے، اس سے قبل وہ 2014 اور 2018 میں بھی چیمپئن رہ چکا ہے۔پورے ٹورنامنٹ میں جاپانی ٹیم ناقابل شکست رہی اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ میچز میں 29 گول اسکور کیے جبکہ صرف ایک گول کھایا، جس سے اس کی برتری واضح ہوئی۔آسٹریلیا نے میچ کے آغاز میں بہتر کھیل پیش کیا اور کئی مواقع حاصل کیے، تاہم اہم مواقع ضائع کرنے کی وجہ سے ٹیم کو نقصان اٹھانا پڑا۔یہ ٹورنامنٹ آئندہ عالمی کپ کے لیے کوالیفائنگ مرحلہ بھی تھا، جس کے تحت جاپان، آسٹریلیا اور دیگر بڑی ایشیائی ٹیمیں عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔




