امریکا و اسرائیل ایران کی بڑی دھمکی: پاور پلانٹس پر حملے ہوئے تو آبنائے ہرمز کو مکمل بند کردیں گے

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملے جاری ہیں، جبکہ اسرائیلی دفاعی نظام نے متعدد ایرانی میزائل بھی ناکام بنانے کا دعویٰ،ایرانی حملوں میں جنوبی اسرائیل کے شہروں عراد اور دیمونہ میں 180 سے زائد افراد زخمی ہوئے

تہران:(جاگیرنیوز)ایران اور امریکا و اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے، جہاں ایران نے آبنائے ہرمز مکمل بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کے پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا تو آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا اور خطے میں توانائی و پانی کی تنصیبات پر بھی حملے کیے جائیں گے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی علاقے میں قاسمیہ برج کو تباہ کر دیا۔ لبنانی صدر جوزف عون نے اس کارروائی کو ممکنہ زمینی حملے کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملے جاری ہیں، جبکہ اسرائیلی دفاعی نظام نے متعدد ایرانی میزائل بھی ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں