آئی ایم ایف کا الیکٹرک گاڑیوں پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ

وفاقی حکومت نے 2026 سے 2031 تک کی نئی پانچ سالہ آٹو پالیسی کا مسودہ آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کر دیا، پالیسی میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کو ترجیح دی گئی ہے

اسلام آباد:(جاگیرنیوز)آئی ایم ایف نے الیکٹرک گاڑیوں پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ حکومت نے اس کے برعکس صرف ایک فیصد ٹیکس لگانے کی سفارش کی ہے.
آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ 27-2026 کے سلسلے میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آج آخری روز ہے، دونوں فریقین کے درمیان بجٹ اہداف پر اتفاقِ رائے ہونے کا امکان ہے۔وفاقی حکومت نے 2026 سے 2031 تک کی نئی پانچ سالہ آٹو پالیسی کا مسودہ آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کر دیا، پالیسی میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کو ترجیح دی گئی ہے۔آئی ایم ایف نے الیکٹرک گاڑیوں پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ حکومت نے اس کے برعکس صرف ایک فیصد ٹیکس لگانے کی سفارش کی ہے۔حکومت کا موقف ہے کہ نئی انرجی گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کم شرح ٹیکس ناگزیر ہے۔ذرائع کے مطابق فور اور تھری ویلر الیکٹرک گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، الیکٹرک بسوں، ٹرکوں، پِک اَپ، ڈبل کیبن اور ٹریکٹرز سمیت دیگر گاڑیوں پر بھی کم شرح ٹیکس کی تجویز زیر غور ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں