نبی پاکﷺ کی ولادت با سعادت سے کائنات میں ظلم و جہالت کے مینار ٹوٹے،پیرسرکارجی
کائنات رنگ و بو میں بہت سی بہاریں مہکیں اورخزاں کا شکار ہوگئیں بہت سے چاند چمکے اورگہناگئے لیکن آمد مصطفیٰؐ ایسی لازوال بہار ہے کہ خزاں اس کے قریب بھی نہ آسکی
نمائندہ خصوصی: شیخ ظہیر
راولپنڈی(جاگیر نیوز ) مسلمانان عالم اپنے مسائل کے حل کیلئے حقیقی غلامی مصطفیٰ ؐکو اپنائیں،پیر سرکار جی کا جشن عیدمیلادالنبیﷺ کانفرنس خطاب
رسول کریم کی سیرت طیبہ کا ہر پہلو رشد وہدایت کانایاب نمونہ ہے اور مسلمانان عالم اپنے مسائل کے حل کیلئے حقیقی غلامی مصطفیٰ کو اپنائیں، اطاعتِ رسولﷺ ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔ا ن خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ محمدیہ قادریہ قلندریہ گلشن آباد شریف پیر سرکار جی نے28ویں سالانہ 12روزہ آل پاکستان جشن عیدمیلادالنبیﷺ کانفرنس بسلسلہ تحفظ ختمِ نبوۃ و ناموس رسالتؐ کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پیرسرکارجی نے کہا کہ اس کائنات رنگ و بو میں بہت سی بہاریں مہکیں اورخزاں کا شکار ہوگئیں بہت سے چاند چمکے اورگہناگئے لیکن آمد مصطفیٰؐ ایسی لازوال بہار ہے کہ خزاں اس کے قریب بھی نہ آسکی۔نبی پاکؐ کی ولادت با سعادت کی وجہ سے کائنات میں قائم ظلم و جہالت کے مینار ٹوٹے اور وہ لوگ جو اس ظلم و جہالت کے نظام کے علمبردار تھے وہی قیامت تک کے لیے انسانیت اور اسلام کے روشن مینار مقرر ہو گئے۔

کانفرنس سے علامہ ڈاکٹر سید عبدالرحمن شاہ نے خصوصی خطاب کیا۔ کانفرنس میں شریک علماء و مشائخ عظام جن میں صاحبزادہ مرید سلطان القادری سروری،ڈاکٹر پیر محمد افضل علوی گولڑوی،قاری محمد نواز رضا چشتی، قاری کامران ستی قاری محمد نذیر چشتی،الحاج شیخ طارق مسعود،حامد علی سیدی السدیدی،حافظ محمد حسن فریدی،بزم حسان ابن ثابت نعت اکیڈمی، عثمان چشتی و دیگر نے بھی شرکت کی اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اختتام محفل پیر سرکارجی نے اسلام کی سربلندی، پاکستان کی ترقی و استحکام اور افواجِ پاکستان کے لیے خصوصی خطاب کیا۔




