کراچی ڈیفنس میں کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے خاتون خانہ جاں بحق، شوہر اور بیٹا زخمی
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا، متوفیہ کی لاش اور زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ، حادثے کے ذمہ دار کار ڈرائیور کو گرفتار کرکے کار قبضے میں لے لی ہے،ہیڈ محرر عرفان
کراچی:)(جاگیر نیوز)پولیس نے ملزم کار سوار کو گرفتار کرکے ان کی کار بھی قبضے میں لے لی جبکہ مقدمہ درج کرلیا گیاہے، ہیڈمحرر
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق جبکہ ان کا بیٹا اور شوہر شدید زخمی ہوگئے تاہم پولیس نے کار سوار کو گرفتار کرکے کار کو قبضے میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق ساحل کے علاقے ڈی ایچ او فیز 8 خیابان ذوالفقار بینک الحبیب کے قریب کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق جبکہ ان کا شوہر اور بیٹا زخمی ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا. متوفیہ کی لاش اور زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفیہ کی شناخت 38 سالہ معراج بی بی زوجہ عمیر کے نام سے ہوئی۔زخمیوں کی شناخت 40 سالہ عمیر غلام قادر اور بیٹے کی 10 سالہ محمد عون عمیر کے نام سے ہوئی۔ہیڈ محرر عرفان نے بتایا کہ پولیس نے حادثے کے ذمہ دار کار ڈرائیور کو گرفتار کرکے کار قبضے میں لے لی ہے، گرفتار ملزم اپنا نام زین بتا رہا ہے تاہم مزید تفتیش کی جارہی ہے اور واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔




