اسلام آباد:خواتین سپورٹس ٹیچرز کیلئے خصوصی تربیتی کورس سکولز میں باسکٹ بال کے فروغ کیلئے بڑا قدم

باسکٹ بال کی ترقی کے لئےسپورٹس ٹیچرز کی پیشہ ورانہ تربیت اور نوجوان ٹیلنٹ کی گرومنگ کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ اور فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے خصوصی تربیتی کورس

محی الدین وانی اوریاور حسین کی ہدایت پراسلام آباد میں خواتین سپورٹس ٹیچرز کی جدید کوچنگ و ٹریننگ کے لیے خصوصی کورس کا انعقاد
رپورٹ:سپورٹس رپورٹر
اسلام آباد (جاگیر نیوز) سکولوں میں باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئےسپورٹس ٹیچرز کی پیشہ ورانہ تربیت اور نوجوان ٹیلنٹ کی گرومنگ کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ اور فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے اسلام آباد میں خواتین سپورٹس ٹیچرز کیلئے خصوصی تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا۔ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز بٹ اور سیکرٹری جنرل اوج ظہورنے وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ یاور حسین کی ہدایت پرتربیتی کیمپ کے کامیاب انعقاد کیلئےہر ممکن معاونت فراہم کی جبکہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ممتاز الحق نے تربیتی پروگرام میں شرکت کی۔

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے زیرِ انتظام منعقدہ کورس میں پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے کوچز بورڈ کے رکن عمر محمود نے 62 سے زائد خواتین اسپورٹس ٹیچرز کو جدید کوچنگ تکنیک اور باسکٹ بال قوانین سے اگاہ کیا گیاجس کامقصد گراس روٹ سطح پر باسکٹ بال کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں