لبنانی وزیرداخلہ کی فیلڈمارشل سےملاقات:سیکیورٹی اداروں کے روابط کو مضبوط کرنے پر اتفاق

لبنانی وزیرداخلہ نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کا اعتراف کیا ہے

راولپنڈی:(جاگیر نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لبنانی وزیرِ داخلہ احمد الحجار نے پاکستان کے دو روزہ دورے کے دوران جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔لبنان کے وزیر داخلہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لبنان کے وزیرِ داخلہ احمد الحجار نے پاکستان کے دو روزہ دورے کے دوران جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور سیکیورٹی کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں