دشمن ملکوں سےسیکورٹی خطرات: ایران کے3 لاکھ 13 ہزار جانثار متحرک ہوگئے
جان فدا مہم کا مقصد ایران کی پائیدار سکیورٹی کے قیام میں مدد اورقومی طاقت کا مظاہرہ اور ملک دشمنوں کی جانب سے لاحق خطرات کے خلاف مزاحمت مضبوط بنانا ہے،منتظمین
جان فدا مہم دنیا کی جنگی تاریخ کی سب سے بڑی عوامی مہم اور عوامی کی ثابت قدمی ظاہر کرتی ہے، مستقل قریب میں دنیا امریکا کو شکست کے ساتھ اس خطے سے نکلتے ہوئے دیکھے گی، حسین تائب کاریلی سے خطاب
تہران: (جاگیرنیوز)ایران دشمن کے کسی بھی غلط اقدام کا جواب دینے کیلئے تیار ہے، دشمن عناصر کو ملک سے لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے 3 لاکھ 13 ہزار جانثار متحرک کر دیئے.
تہران میں امام حسین چوک سے انقلاب چوک تک بڑا جلوس نکالا گیا، جان فدا مہم کی جنگی بٹالین اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت کی۔ایرانی پاسداران انقلاب کی بری فوج کے کمانڈر محمد کرمی نے کہا ہے کہ ایران دشمن کے کسی بھی غلط اندازے یا غلط اقدام کا طاقت کے ساتھ جواب دینے کے لیے 100 فیصد تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران دشمن کی جانب سے کسی بھی غلطی یا جارحانہ اقدام کی صورت میں بھرپور ردعمل دینے کی صلاحیت اور تیاری رکھتا ہے۔اس سے قبل تہران میں امام حسین اسکوائر سے انقلاب اسکوائر تک بڑا جلوس نکالا گیا جس میں ’’جان فدا‘‘ مہم کی جنگی بٹالینز اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے دشمن عناصر سے ملک کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے 3 لاکھ 13 ہزار جان نثار متحرک کر دیئے ۔منتظمین کے مطابق جان فدا مہم کا مقصد ایران کی پائیدار سکیورٹی کے قیام میں مدد اورقومی طاقت کا مظاہرہ اور ملک دشمنوں کی جانب سے لاحق خطرات کے خلاف مزاحمت مضبوط بنانا ہے۔ریلی سے خطاب میں بسیج تنظیم کے سربراہ حسین تائب نے جان فدا مہم کو دنیا کی جنگی تاریخ کی سب سے بڑی عوامی مہم اور عوامی کی ثابت قدمی قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ مستقل قریب میں دنیا امریکا کو شکست کے ساتھ اس خطے سے نکلتے ہوئے دیکھے گی۔
https://x.com/nadaa01012/status/2100938678197510272/video/1




