انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی کارروائی: 588 کرپٹ پولیس اہلکار عہدوں سے برطرف

رپورٹ کے مطابق کارروائی کی زد میں آنے والے 178 کرپٹ اہلکاروں کو معطل اور 55 کو ان کے عہدوں سے برطرف کیا گیا

کارروائی کی زد میں آنے والوں میں 154 سب انسپکٹرز، 123 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 52 ہیڈ کانسٹیبلز، 147 کانسٹیبلز اور 44 ٹریفک پولیس اہلکار شامل ہیں

کرائم رپورٹر: ایم اے شام

لاہور (جاگیرنیوز ) پنجاب پولیس میں مبینہ کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ عبدالکریم نے 588 پولیس اہلکاروں کو مختلف عہدوں سے ہٹا دیا۔ یہ کارروائی 14 ستمبر 2026ء کو سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق کی گئی کارروائی کی زد میں آنے والے 588 اہلکاروں میں سے 178 کو معطل کیا جبکہ55اہلکاروں کو برطرف کیا گیااور دیگر اہلکاروں کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق مختلف اضلاع میں بھی کارروائی کی گئیں، جن میں لاہور کے 56، رحیم یار خان کے 37، ملتان کے 30، ننکانہ صاحب کے 27 اور بھکر کے 25 پولیس اہلکار شامل ہیں۔
کارروائی کی زد میں آنے والوں میں 154 سب انسپکٹرز، 123 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 52 ہیڈ کانسٹیبلز، 147 کانسٹیبلز اور 44 ٹریفک پولیس اہلکار شامل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں