بلاول بھٹو کی 38ویں سالگرہ، ملک و بیرونِ ملک جیالوں نے بھرپور جوش و خروش سے منائی: عمرانہ بی بی

بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کیا اور مسئلہ کشمیر سمیت اہم قومی معاملات کو عالمی فورمز پر اجاگر کیا، پیپلز پارٹی کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی، عمرانہ بی بی

نمائندہ خصوصی:شبیر خان

مظفرآباد، میرپور، کوٹلی، جہلم ویلی (جاگیرنیوز)
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی 38ویں سالگرہ ملک کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے نظریاتی جوش و خروش ساتھ منائی۔ اس موقع پر مختلف شہروں، اضلاع، تحصیلوں اور انتخابی حلقوں میں سالگرہ کی تقریبات منعقد ہوئیں، کیک کاٹے گئے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ سندھ کی سینئر نائب صدر عمرانہ بی بی نے بلاول بھٹو زرداری کو ان کی 38ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نوجوان قیادت کی علامت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے جمہوری نظریے کے امین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جس جمہوری جدوجہد اور عوامی خدمت کی بنیاد رکھی، بلاول بھٹو زرداری اسی سیاسی ورثے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
عمرانہ بی بی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی خواتین نے ہمیشہ جمہوریت، آئین کی بالادستی، عوامی حقوق اور ملک کی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ سندھ سمیت ملک بھر کی خواتین کارکن چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جمہوری جدوجہد کو آگے بڑھانے کے لیے متحد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کیا اور مسئلہ کشمیر سمیت اہم قومی معاملات کو عالمی فورمز پر اجاگر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بھی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے حوالے سے پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پارٹی رہنماؤں، کارکنوں، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن، شعبہ خواتین اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ تقریب میں کیک کاٹا گیا اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صحت، سلامتی اور سیاسی کامیابی کے لیے دعا کی گئی۔عمرانہ بی بی نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی مضبوطی، جمہوری اداروں کے استحکام اور عوام کے بنیادی حقوق کی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے سیاسی اختلافات کو جمہوری اور آئینی طریقے سے حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لیے مکالمے اور برداشت کی سیاست کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور جمہوریت کے لیے قربانیاں دینے والے تمام شہداء کی جدوجہد پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر پارٹی کارکن اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ عوامی حقوق، جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، خوشحالی، جمہوریت کے استحکام، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی قیادت کی صحت و سلامتی، شہدائے جمہوریت اور شہدائے کشمیر کے درجات کی بلندی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی، آزاد کشمیر

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں