صدر میاں علی حمزہ مغل کی رہائش گاہ پرعظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد
علماءکرام نے رسول ﷺ کے موضوع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حاضرین کو تعلیماتِ نبوی ﷺ پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی
بیورو چیف:احمد خان جوئیہ
منچن آباد (جاگیرنیوز) صدر میاں علی حمزہ مغل کی رہائش گاہ پر عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس میں عالمی شہرت یافتہ نعت خواں سمیت مختلف شہروں سے قراء کرام اور علمائے دین نے خصوصی شرکت کی۔محفل کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جبکہ نعت خواں حضرات نے بارگاہ رسالت ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔محفل میں سیاسی و سماجی شخصیات، صحافی، عزیز و اقارب، دوست احباب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ علمائے کرام نے سیرت طیبہ ﷺ اور عشقِ رسول ﷺ کے موضوع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حاضرین کو تعلیماتِ نبوی ﷺ پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔محفل کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے محفل کے پُروقار انعقاد پر صدر میاں علی حمزہ مغل کو خراج تحسین پیش کیا۔




