عالمی کانفرنس انڈونیشیا 2026ء: ڈی پی او لودھراں بینش فاطمہ بھی شریک
پاکستانی پولیس افسران کی عالمی سطح پر شرکت ملک کی خواتین پولیس افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خدمات کا بھی اعتراف ہے
نامہ نگار:پیر جمیل شاہ
لودھراں:(جاگیرنیوز ) انڈونیشیا میں منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین پولیس افسران نے شرکت کی، جس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی پولیس افسران بھی شریک ہوئیں۔ پاکستانی وفد میں ڈی پی او لودھراں بینش فاطمہ بھی شامل ہیں۔عالمی اجتماع کا مقصد مختلف ممالک کی خواتین پولیس افسران کے تجربات، قیادت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور پولیس سروسز میں ان کے کردار کو اجاگر کرنے اور ایک دوسرے سے تجربات کے تبادلے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
اس موقع پر پاکستانی نمائندگی کو ملک کے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی ایک اعزاز کے ساتھ ساتھ ذمہ داری بھی ہے۔ پاکستان کا پرچم عالمی سطح پر بلند ہونے کے ساتھ ملک کی محنت، صلاحیت، پیشہ ورانہ خدمات اور امن کا پیغام بھی دنیا تک پہنچتا ہے۔پاکستانی پولیس افسران کی عالمی سطح پر شرکت ملک کی خواتین پولیس افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خدمات کا بھی اعتراف ہے۔




