پی ایف ایف انڈر 17 چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب یکم اکتوبر کو ہوگی

تقریب کا آغاز دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر شریک ٹیموں کے مارچ پاسٹ سے ہوگا، سہ پہر 3 بج کر 30 منٹ پر پریس کانفرنس ہوگی

سپورٹس رپورٹر:نعیم روحانی

اسلام آباد (جاگیرنیوز): پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام پی ایف ایف انڈر 17 چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب یکم اکتوبر کو جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں ہوگی۔
تقریب کا آغاز دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر شریک ٹیموں کے مارچ پاسٹ سے ہوگا، پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔افتتاحی تقریب کے بعد سہ پہر 3 بج کر 30 منٹ پر پریس کانفرنس ہوگی، جس میں پی ایف ایف کے چیف آپریٹنگ آفیسر شاہد نیاز کھوکھر، نائب صدر حافظ زکاء اللہ اور اسلام آباد فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر احمد ریحان شیخ میڈیا سے گفتگو کریں گے۔ پی ایف ایف کی جانب سے تقریب میں شرکت کرنے والے میڈیا نمائندگان کے لیے ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں