حلقہ انتخاب شاہ جمال کے ساتھ ساتھ خان گڑھ کے شہریوں سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیحات میں شامل کر رکھا ہے
سڑکوں کی تعمیر، اعلٰی تعلیم، ٹرانسپورٹ اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی عوام کا حق ہے اور منتخب نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس حق کی ادائیگی کیلئے مؤثر کردار ادا کریں،عون حمید ڈوگر میڈیا سے گفتگو
نامہ نگار:رانا عامر
خان گڑھ (جاگیرنیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کےعون حمید ڈوگر سردار عون حمید ڈوگر نے کہا ہے کہ عوامی نمائندگی ان کیلئے صرف ایک منصب نہیں بلکہ ایک ذمہ داری ہے۔
سردار عون حمید ڈوگر نے کہا ہے کہ ان کا مشن عوام کی فلاح و بہبود، بنیادی مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہےاور اپنے حلقہ انتخاب شاہ جمال کے ساتھ ساتھ خان گڑھ کے شہریوں سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیحات میں شامل کر رکھا ہے۔ خان گڑھ کے سٹی روڈ سبزی منڈی تا نہر بنگلہ تک کی مرمت کا کام شروع کروا دیا ہے جبکہ گرلز کالج خان گڑھ کی طالبات کی سفری مشکلات کے ازالے کیلئے بس بھی فراہم کر دی ہے، جس سے طالبات کو آمدورفت میں درپیش مشکلات میں کمی آئے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار عون حمید ڈوگر نے کہا کہ عوامی نمائندگی ان کیلئے صرف ایک منصب نہیں بلکہ ایک ذمہ داری ہے۔ ان کا مشن عوام کی فلاح و بہبود، بنیادی مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خان گڑھ کے شہریوں کو درپیش بنیادی مسائل کے حل کیلئے جو وعدے کئے گئے تھے، ان پر عملی پیش رفت کرتے ہوئے سٹی روڈ کی مرمت اور گرلز کالج کی طالبات کیلئے بس کی فراہمی جیسے اہم اقدامات مکمل کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خان گڑھ انکا رہائشی حلقہ ہے اور وہ اپنے حلقہ انتخاب کی عوام اور اپنے رہائشی حلقہ کی عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش میں ہیں اور وہ اس اعتماد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں. سڑکوں کی تعمیر، اعلٰی تعلیم، ٹرانسپورٹ اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی عوام کا حق ہے اور منتخب نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس حق کی ادائیگی کیلئے مؤثر کردار ادا کریں۔سردار عون حمید ڈوگر نے مزید کہا کہ خان گڑھ اور گردونواح کے عوام کو درپیش مسائل سے وہ بخوبی آگاہ ہیں اور ان کے حل کیلئے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ عوامی فلاح کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے گا تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں اور علاقے میں ترقی کا عمل مزید تیز ہو انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی عوام کے بنیادی مسائل کے حل، تعلیمی سہولیات میں بہتری اور علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اور عوامی خدمت کے مشن کو ہر سطح پر آگے بڑھایا جائے گا.




