کے پی میں ایمرجنسی گورنر راج : وزیرآعظم سے سپیکر قومی اسمبلی کی اہم ملاقات

ملاقات میں اہم آئینی، قانونی اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن سے پس پردہ رابطوں کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کیا،ذرائع

ملاقات میں قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس کی طلبی پر بھی بات چیت،خیبرپختونخوا کے حوالے سے وفاقی حکومت کا جلد فیصلہ متوقع ہے،ذرائع

اسلام آباد: (جاگیر نیوز) خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے نفاذ کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں اہم آئینی، قانونی اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن سے پس پردہ رابطوں کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کیا، جبکہ پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ملاقات میں قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس کی طلبی پر بھی بات چیت ہوئی۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے حوالے سے وفاقی حکومت کا جلد فیصلہ متوقع ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں