نیوجرسی: چوہدری جاوید گوندل کی چوہدری عامر حبیب سے اہم ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

پاکستانی کمیونٹی کے افراد کے درمیان باہمی رابطے اور تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، جاوید اقبال گوندل

ملاقات نیوجرسی میں معروف کاروباری شخصیت
اور دوست چوہدری میاں اعجاز کی فارم ہاؤس پر منعقدہ ایک دوستانہ نشست کے دوران ہوئی

نمائندہ خصوصی

نیوجرسی (جاگیر نیوز) چیئرمین علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر بروکلین امریکہ چوہدری جاوید اقبال گوندل کی نیوجرسی میں پنجاب اسمبلی کے پارلیمانی سیکرٹری چوہدری عامر حبیب سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات نیوجرسی میں معروف کاروباری شخصیت اور دوست چوہدری میاں اعجاز کی فارم ہاؤس پر منعقدہ ایک دوستانہ نشست کے دوران ہوئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور کاروباری افراد بھی شریک تھے۔ملاقات میں چوہدری زمان، چوہدری شکیل بھٹہ، چوہدری توصیف وڑائچ، ملک ساجد، ڈوگر سمیت دیگر معزز دوستوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے باہمی تعلقات، سماجی و کمیونٹی امور اور پاکستان و امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مختلف معاملات پر گفتگو کی۔چوہدری جاوید اقبال گوندل نے گفتگو کے دوران کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ملک کی ترقی، مثبت تشخص اور فلاحی و سماجی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کے افراد کے درمیان باہمی رابطے اور تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔چوہدری عامر حبیب نے بھی پاکستانی کمیونٹی کی سماجی اور کاروباری خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک پاکستانی نہ صرف اپنے خاندانوں بلکہ پاکستان کے ساتھ بھی مضبوط تعلق قائم رکھتے ہیں اور مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
ملاقات کے اختتام پر شرکاء نے خوشگوار ماحول میں ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارا اور باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ چوہدری میاں اعجاز کی جانب سے معزز مہمانوں کے اعزاز میں خصوصی میزبانی بھی کی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں