فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول 2026ء:پاکستان نے ممکنہ 21 کھلاڑ یوں کا اعلان کردیا

6 اکتوبر سے لاہور میں شروع ہونے والاکیمپ پاکستان فٹبال ٹیم کی آذربائیجان میں ہونے والے فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول 2026ء کی تیاریوں کا آغاز ہوگا

رپورٹ:بیوروچیف

لاہور:(جاگیر نیوز) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول 2026 کے لیے 21 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔ قومی انڈر 15 کیمپ 6 اکتوبر سے لاہور میں شروع ہوگا۔کیمپ پاکستان کی نوجوان فٹبال ٹیم کی آذربائیجان میں ہونے والے فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول 2026ء کی تیاریوں کا آغاز ہوگا، جہاں ملک کے ابھرتے ہوئے نوجوان شاہین عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کے لیے تیاری کریں گے۔ کیمپ کے لیے اعلان کردہ 21 ممکنہ کھلاڑی کے نام درج ذیل ہیں۔
1. احمد زاہد اللہ خان،2. عامر حمزہ،3. بخشی حمال خان،4. دانش مسیح،5. حسن زیب خان،6. الہان علی خان،7. کلیم اللہ،8. مقبول احمد،9. محمد عالم،10. محمد معاز عدنان،11. محمد مصطفیٰ،12. محمد سلمان،13. اویس فیض،14. رمیز رضا،15. ساحل خان،16. سمیر عبدالصمد،17. شہراز خان،18. شہزیب نواز،19. شایان عبدالجبار مروت،20. زین العابدین،21. ذوالنورین۔
کیمپ کے دوران کوچنگ اسٹاف کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے گا اور آذربائیجان میں ہونے والے فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول 2026ء کے لیے قومی ٹیم کی تیاریوں کو آگے بڑھایا جائے گا۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں