وزیرآعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال

وزیرآعظم میاں شہباز شریف نے وزیر داخلہ سے ہونے والی ملاقات اور پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو بھی کی،اس ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں

لاہور: (جاگیر نیوز) وزیرآعظم شہباز شریف نے صوبائی دارالحکومت میں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات کی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرآعظم شہباز شریف کی جاتی امراء میں صدر مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف سے ملاقات ہوئی جس ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔وزیرآعظم میاں شہباز شریف نے وزیر داخلہ سے ہونے والی ملاقات اور پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو بھی کی۔اس ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں