پاکستان پیپلز پارٹی ری آرگنائزیشن کمیٹی کشمیر کا اہم اجلاس ،تنظیم سازی کا لائحہ عمل طے
آزاد کشمیر کے اضلاع کا دورہ کرکے تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا اور ضلعی سطح پر پارٹی کارکنان اور عہدیداران سے مشاورت کی جائے گی
اجلاس میں سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی
پارلیمنٹیرینز سید نیئر حسین بخاری، سیکرٹری جنرل پی پی ہمایوں خان، مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی پی ندیم افضل چن نے شرکت کی
اسلام آباد:(جاگیر نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی ری آرگنائزیشن کمیٹی کشمیر کی تنظیم سازی کے حوالے سے اہم اجلاس اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا۔
اجلاس میں سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سید نیئر حسین بخاری، سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی ہمایوں خان، مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے شرکت کی، جبکہ کمیٹی ممبر عاجز دھامرا نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیم نو اور تنظیم سازی کے حوالے سے تفصیلی لائحہ عمل طے کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آزاد کشمیر کے تمام اضلاع کا دورہ کرکے تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا اور ضلعی سطح پر پارٹی کارکنان اور عہدیداران سے مشاورت کی جائے گی۔
اجلاس میں آزاد کشمیر میں پارٹی تنظیم کو مزید فعال بنانے، کارکنان سے رابطے مضبوط کرنے اور آئندہ کی تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔اجلاس میں صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین نے بھی خصوصی شرکت کی۔




