وفاقی وزارت خزانہ نےاے پی پی کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی:ایم ڈی اے پی پی

ایم ڈی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان محترمہ سبین عثمان خٹک کی اے پی پی کے ملازمین کو مبارک باد اور اظہار مسرت

ویب ڈیسک

اسلام آباد:(جاگیر نیوز)سرکاری رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور دیگرادارا جاتی سے متعلق وفاقی وزارت خزانہ نے ایک اہم میٹنگ میں منظوری دے دی ہے۔
اس میٹنگ کے بعد ایم ڈی اے پی پی محترمہ سبین عثمان خٹک نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کی بابرکت ذات کی بے حد مشکور ہوں اور آپ تمام کو مبارکباد دیتی ہوں کہ تنخواہ میں اضافہ سے متعلق فیصلہ ہو گیا اور ہمیں باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات جناب عطاء اللہ تارڑ اور وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات جناب اشفاق احمد خلیل کی میں شکرگزار ہوں کیونکہ ان کی خصوصی مدد حاصل رہی۔انشاء اللہ تعالیٰ ہم سب مل کر اس ادارے کی ترقی و خوشحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے کیونکہ ادارے کی ترقی دراصل ہم سب کی ترقی اور ہمارے وطن عزیز پاکستان کی ترقی ہے۔آپ سب کو بہت مبارک ہو۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں