ہم اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی صحت کارڈ مہیا کر رہے ہیں، خاقان وحید خواجہ

صحت کے شعبے میں ہم انقلابی اقدامات کر رہے ہیں اور ای کامرس کے ذریعے روزگار کے مواقع بھی مہیا کر رہے ہیں، خاقان وحید خواجہ

بیروزگار نوجوان ای کامرس کی تین ماہ کی تعلیم حاصل کر کے اچھا روزگار کمانے میں مصروف ہیں عوامی فلاحی منصوبوں پر اسی رفتار سے کام جاری رہے گا، سیاسی و سماجی رہنماؤں کے وفود سے بات چیت

چیف رپورٹر:شیخ ظہیر احمد

راولپنڈی (جاگیر نیوز)صحت کا شعبہ ایک ایسا شعبہ ہے جس کے بغیر صحت مند معاشرہ تشکیل نہیں پا سکتا۔
پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور چیئرمین راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہسپتال و راول فاونڈیشن خاقان وحید خواجہ کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں ہم انقلابی اقدامات کر رہے ہیں اور ای کامرس کے ذریعے روزگار کے مواقع بھی مہیا کر رہے ہیں ۔انہوں نے یہ بات پیرا میڈیکل سٹاف کے ایک نمائندہ وفد اور سیاسی و سماجی رہنماؤں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ صحت کا شعبہ ایک ایسا شعبہ ہے جس کے بغیر صحت مند معاشرہ تشکیل نہیں پا سکتا ۔ہم اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی صحت کارڈ مہیا کر رہے ہیں۔ اور اسی طرح نوجوانوں کو روزگار دینے کے لیے ای کامرس مائیکرو فائنانس کو بھی ترویج دے رہے ہیں۔ جس سے بیروزگار نوجوان ای کامرس کی تین ماہ کی تعلیم حاصل کر کے اچھا روزگار کمانے میں مصروف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوامی فلاحی منصوبوں پر اسی رفتار سے کام جاری رہے گا۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں