اسلام الدین شیخ کا بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں عشائیہ، بی بی آصفہ سمیت اہم سیاسی و پارلیمانی شخصیات کی شرکت

عشائیے میں آمد پر نعمان اسلام شیخ، بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا استقبال کیا

اس موقع پرملک کی اہم سیاسی و پارلیمانی شخصیات کی موجودگی میں ملکی امور اور موجودہ قومی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا

اسلام آباد: (جاگیر نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سینیٹر اسلام الدین شیخ کی جانب سے اسلام آباد میں ایک اہم عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری بھی تھیں، عشائیے میں اہم سیاسی و پارلیمانی شخصیات نے شرکت کی۔
عشائیے میں آمد پر رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ، سکھر کے میئر اور سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ملک کی اہم سیاسی و پارلیمانی شخصیات کی موجودگی میں ملکی امور اور موجودہ قومی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیاstronعشائیے کے موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین سے ملاقاتیں ہوئیں، ملاقاتوں میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال، موجودہ قومی حالات، سیاسی پیش رفت اور وطن عزیز کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں