ڈبلیو-15 اسلام آباد جنید فیملی فاؤنڈیشن ورلڈ ٹینس ویمنز چیمپئن شپ 2026ء کے فائنلز کل ہوں گے

ویمنز سنگلز سیمی فائنلز میں فرانس نے چین کو 5-7، 4-6 سے شکست دی، تھائی لینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف 2-6، 7-5، 4-2 سے کامیابی حاصل کی

فائنلز 17 اکتوبر 2026ءکوکھیلےجائیں گے، شیڈول کے مطابق ویمنز سنگلز فائنل: صبح 11:00 بجے اورویمنز ڈبلز فائنل: سہ پہر 3:00 بجے ہوں گے

اسلام آباد:(جاگیر نیوز)ڈبلیو-15 اسلام آباد جنید فیملی فاؤنڈیشن ورلڈ ٹینس ویمنز چیمپئن شپ 2026ء کا دوسرا مرحلہ پاکستان ٹینس فیڈریشن (PTF) ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔آج جمعہ کوویمنز سنگلز اور ڈبلز کے سیمی فائنل مقابلے کھیلے گئے، جن کے نتائج درج ذیل ہیں:
ویمنز سنگلز سیمی فائنلز میں آسٹرڈ سیروٹ (فرانس) نے رو ژی وو (چین) کو 5-7، 4-6 سے شکست دی۔کامونوان یوڈپیچ (تھائی لینڈ) نے ووزوکو مدلووا (جنوبی افریقہ) کے خلاف 2-6، 7-5، 4-2 کے اسکور پر کامیابی حاصل کی۔ مخالف کھلاڑی نے انجری کے باعث مقابلہ ادھورا چھوڑ دیا اور میچ سےریٹائرڈ ہوگئے۔ویمنز ڈبلز سیمی فائنلز میںکامونوان یوڈپیچ (تھائی لینڈ) اور رو ژی وو (چین) نے آسٹرڈ سیروٹ (فرانس) اور سباستیانی لیون (میکسیکو) کو 1-6، 4-6 سے شکست دی جبکہ اناستاسیا کوپاریو (جرمنی) اور سیویل یولداشیوا (ازبکستان) کو ووزوکو مدلووا اور وارونا مدلووا (جنوبی افریقہ) کے خلاف واک اوور ملا۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں