امتیازی پالیسیوں کے باوجودپرامن یورپی شہریوں کیلئے روس کے دروازے بند نہیں ہونگے: روسی وزارت خارجہ

ماسکو یورپی یونین کی روس مخالف پالیسیوں کا جواب عام یورپی شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی صورت میں نہیں دے گا، یورپی ممالک کے شہریوں کی روسی زبان اور روسی تعلیمی اداروں میں دلچسپی مسلسل بڑھ رہی ہے،رجمان ماریہ زخارووا

ماسکو: (جاگیرنیوز) روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی امتیازی پالیسیوں کے باوجود روس پرامن سوچ رکھنے والے یورپی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔
پریس بریفنگ کے دوران ماریہ زخارووا نے کہا کہ ماسکو یورپی یونین کی روس مخالف پالیسیوں کا جواب عام یورپی شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی صورت میں نہیں دے گا۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بتایا کہ یورپی ممالک کے شہریوں کی روسی زبان اور روسی تعلیمی اداروں میں دلچسپی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ بیرون ملک قائم روسی مراکز میں روسی زبان کے کورسز بھی بدستور جاری ہیں۔ان کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران تقریباً دو ہزار افراد نے بیرون ملک روسی مراکز میں زبان کے کورسز میں تعلیم حاصل کی۔ماریہ زخارووا نے روس اور یورپی یونین کے درمیان مکمل توانائی تعاون کی بحالی کے امکانات پر بھی اظہار خیال کیا، انہوں نے کہا کہ برسلز کی جانب سے موصول ہونے والے موجودہ اشاروں کو دیکھتے ہوئے مستقبل قریب میں مکمل توانائی تعاون کی بحالی کے امکانات انتہائی محدود دکھائی دیتے ہیں۔روسی ترجمان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی موجودہ قیادت روس کے ساتھ عملی اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے بجائے سیاسی محاذ آرائی کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں