ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے، جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کر رہے، ایرانی صدر

ایران کے خلاف منفی پروپیگنڈا جھوٹ پر مبنی ہے، ایران ہمیشہ مذاکرات کے لیے تیار رہا ہے، امریکی پابندیاں انسانی اصولوں کے منافی ہیں،مسعود پزشکیان

تہران: (جاگیر نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا سمجھتا ہے کہ ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر سکتا ہے، ایسا نہیں ہوگا، ایران امریکا کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا، ایران کے خلاف منفی پروپیگنڈا جھوٹ پر مبنی ہے۔مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران ہمیشہ مذاکرات کے لیے تیار رہا ہے، ایران پر امریکی پابندیاں انسانی اصولوں کے منافی ہیں۔ایرانی صدر نے مزید کہا کہ حالیہ مہینوں میں ایران پر امریکی حملے بلاجواز اور غیر انسانی تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں