اسلام آباد میں پہلی بار بلی جین کنگ کپ، ایرانی ویمنز ٹینس ٹیم بھی پہنچ گئی

صدر پی ٹی ایف اعصام الحق قریشی، سیکرٹری جنرل کرنل ضیاء الدین طفیل اور پی ٹی ایف انتظامیہ نے ایرانی ٹیم سمیت شریک وفود کا استقبال کیا

پاکستان کی ٹینس تاریخ میں پہلی بار اس عالمی سطح کے خواتین ٹیم ایونٹ کی میزبانی کی جا رہی ہے، جس میں پاکستان سمیت بحرین، بھوٹان، ایران، اردن، کویت، مالدیپ اور قطر کی ٹیمیں شرکت کریں گی

اسلام آباد:(جاگیرنیوز) بلی جین کنگ کپ ایشیا اوشیانا گروپ تھری ٹینس چیمپئن شپ کے لیے ٹیموں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ایرانی ویمنز ٹینس ٹیم بھی مالدیپ کے بعد اسلام آباد پہنچ گئی، ایونٹ 21 سے 24 اکتوبر تک پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) ٹینس کمپلیکس، گارڈن ایونیو اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کی ٹینس تاریخ میں پہلی بار اس عالمی سطح کے خواتین ٹیم ایونٹ کی میزبانی کی جا رہی ہے، جس میں پاکستان سمیت بحرین، بھوٹان، ایران، اردن، کویت، مالدیپ اور قطر کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔صدر پی ٹی ایف اعصام الحق قریشی، سیکرٹری جنرل کرنل ضیاء الدین طفیل اور پی ٹی ایف انتظامیہ نے ایرانی ٹیم سمیت شریک وفود کا استقبال کیا۔ پی ٹی ایف قیادت کے مطابق ایونٹ کی میزبانی پاکستان میں خواتین کی ٹینس کے فروغ، بین الاقوامی کھیلوں کے تعلقات مضبوط بنانے اور پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر عالمی کھلاڑیوں کے مقابلے کا موقع فراہم کرنے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔پی ٹی ایف نے چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد اور تمام ٹیموں و آفیشلز کے استقبال کے لیے انتظامات مکمل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ایونٹ کی میزبانی پاکستان میں بین الاقوامی ٹینس مقابلوں کے انعقاد کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کا بھی مظہر ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں