وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی راولپنڈی آمد کے سلسلے میں خواتین کا اہم اجلاس

مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب ترقی، خوشحالی اور عوامی خدمت کے نئے سفر پر گامزن ہے، پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب

اجلاس میں خواتین کی بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پر مکمل اعتماد رکھتی ہیں، شازیہ رضوان

راولپنڈی: (جاگیر نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی 24 نومبر کو راولپنڈی آمد کے سلسلے میں خواتین کا ایک اہم اور بھرپور اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے کی۔
اجلاس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے بھرپور جوش و جذبے کا اظہار کیا۔اس موقع پر شازیہ رضوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی راولپنڈی آمد خواتین کے لیے خوشی اور فخر کا باعث ہے۔ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب ترقی، خوشحالی اور عوامی خدمت کے نئے سفر پر گامزن ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانے، ان کے حقوق کے تحفظ اور انہیں معاشرے میں باعزت مقام دلانے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین معاشرے کا ایک اہم اور فعال حصہ ہیں اور ملکی و صوبائی ترقی میں ان کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔محترمہ شازیہ رضوان نے مزید کہا کہ 24 نومبر کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی راولپنڈی آمد کے موقع پر خواتین بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ ان کا استقبال کریں گی اور اس موقع کو یادگار بنائیں گی۔
اجلاس میں شریک خواتین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے استقبال کے لیے بھرپور انداز میں شرکت کریں گی اور ان کے وژن، عوامی خدمت اور ترقیاتی اقدامات کی حمایت جاری رکھیں گی۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں