ایوان صدر میں‌ تین بڑوں‌کی اہم ملاقات:معاملات کا حل بات چیت اور مشاورت سے نکالنے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر زرداری کی خصوصی ملاقات میں‌ وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے، اعلامیہ ایوانِ صدر

پچھلی آئینی ترامیم تمام اتحادی جماعتوں کی باہمی مشاورت سے کی گئیں،سیاسی صورتحال اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی، ایوانِ صدر

اسلام آباد(جاگیر نیوز) ملک میں‌ مختلف سیاسی جماعتوں‌کے درمیان ہونے والی متنازعہ بیان بازی کے بعد جمعرات کے روز ایوان صدر اسلام آباد میں‌ تین بڑوں‌کی ایک اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں‌تمام معاملات کا بات چیت اور مشاورت سے حل نکالنے پر اتفاق کیا گیا ہے. یہ ملاقات موجودہ کشیدہ صورت حال میں‌ ہوا کا ایک تازہ جھونکا ہے، امید ہے کہ اس ملاقات کے بعد ملک میں‌ جاری کشیدہ صورت حال میں‌ بہتری سامنے آئے گی.
ایوان صدر میں وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے تمام معاملات کا بات چیت اور مشاورت سے حل نکالنے پر اتفاق کیا۔ ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی اور اتفاق ہوا کہ تمام معاملات کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جائےگا۔ملاقات میں گفتگو ہوئی کہ پچھلی آئینی ترامیم تمام اتحادی جماعتوں کی باہمی مشاورت سے کی گئیں، تمام معاملات پر مل کر بیٹھیں گے اور مشاورت سے ان کا حل نکالا جائےگا۔یوان صدر کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں