پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نےحیدرآباد کے گراؤنڈ اسٹاف کو شرٹ تحفے میں دیدی
حیدرآباد گراؤنڈ اسٹاف کی پاکستانی کھلاڑیوں کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں-فوٹو: فائل
آئی سی سی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور گراؤنڈ اسٹاف کی ویڈیو بھی سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر شیئر کی
آئی سی سی ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف شاندار فتح کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حیدرآباد دکن کے گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ گُھل مل گئے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم کے گراؤنڈ اسٹاف کے ہمراہ تصاویر بنوائیں جبکہ کپتان بابراعظم نے اپنی جرسی بھی تحفے میں دی۔آئی سی سی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ گزارے لمحات کی ویڈیو بھی سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر شیئر کی جس کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔گزشتہ روز راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں سری لنکا کیخلاف پاکستان نے ریکارڈ ساز جیت حاصل کی تھی، اس میچ میں آئی لینڈرز نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے، کوشال مینڈس 122 اور سمارا وکرما 108 رنز بناکر نمایاں رہے۔ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کےنقصان پر 49 ویں اوور میں 345 رنز کا پہاڑ جیسا ٹارگٹ حاصل کرلیا، عبداللہ شفیق نے 113 جبکہ محمد رضوان 131 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا اگلا میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف 14 اکتوبر احمد آباد میں کھیلے گی۔
https://www.instagram.com/reel/CyOhXp0ygnX/?utm_source=ig_web_button_share_sheet




