’نمیبیا کا نام یاد رکھنا‘ : سچن ٹنڈولکر کا سری لنکا کی شکست پر دلچسپ تبصرہ

کراچی: دنیا کرکٹ پر راج کرنے والے لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے ٹی 20 ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں سری لنکا کی نمیبیا کے ہاتھوں شکست پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
گیلونگ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ نمیبیا نے سری لنکا کیخلاف مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز اسکور کیے، ہدف کے تعاقب میں لنکن ٹائیگرز کا آغاز اچھا نہ رہا، سری لنکا کی پوری ٹیم محض 19ویں اوور میں 108 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی۔
ٹی 20 ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں فتح پر سچن ٹنڈولکر نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’نمیبیا نے آج دنیائے کرکٹ کو بتادیا کہ ’نام یاد رکھنا‘۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں