سائفر آڈیو لیکس کیس، ایف آئی اے کا عمران خان کو طلبی کا نوٹس معطل

لاہور :سائفرآڈیو لیکس کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کا عمران خان کو طلبی کا نوٹس معطل کر دیا۔
لاہورہائی کورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے کیس کی سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل اسلام آباد نہیں جا سکتے اس لیے لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی۔
عمران خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے انٹرنیٹ سے ایک آڈیو اٹھا کر انکوائری شروع کر دی۔ ابھی تک یہ پتہ نہیں کہ وہ آڈیو درست بھی ہے یا نہیں۔ ایف آئی اے کی آج طلبی کا مقصد مقدمہ درج کرنا ہے۔ عمران خان کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ایف آئی اے کو کارروائی سے روک دے۔
عدالت نے عمران خان کی استدعا منظور کرتے ہوئے طلبی کا نوٹس معطل کر دیا اور ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا۔ کیس کی مزید سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں