آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ کیلئے کپتان بابراعظم بھی نامزد

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلئیر آف دی منتھ (دسمبر 2022ء) کیلئے تین ناموں کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پلئیر آف دی منتھ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور انگلینڈ کے ہیری بروکس شامل ہیں۔

سال 2022 ءمیں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے بابراعظم نے دسمبر میں 4 ٹیسٹ میچز کے دوران 65.37 پر 523 رنز بنائے۔
اس سے قبل بھی بابراعظم دو بار آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ کا ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں