کراچی ٹیسٹ، ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے صفر پر 2 کھلاڑی آؤٹ

کراچی:نیوزی لینڈ نے کراچی ٹیسٹ میچ میں دوسری اننگز ڈیکلئیر کرکے پاکستان کو جیت کے لیے 319 رنز کا ہدف دے دیا جبکہ پاکستان نے دوسری اننگز میں بغیر کوئی رن بنائے شروع میں ہی دو وکٹیں گنوادیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنا کر اننگز ڈیکلئیر کی۔
پاکستانی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی 2 وکٹیں صفر پر گرگئیں۔ ٹم ساؤتھی نے عبداللہ شفیق کو اور اِش سودھی نے میر حمزہ کو آؤٹ کیا۔ اب پاکستان کو جیت کےلیے 319 رنز درکار ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں